بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی نے سوریہ كی سركاری خبررساں ايجنسی ''سانا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ احمد داؤود اوغلو نے الجزيرہ سیٹلائیٹ چينل سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ خطے میں پائيدار صلح فقط اس صورت میں قائم ہو سكتی ہے جب ايك ايسی فلسطينی حكومت كی تشكيل پائے جس كا دارالحكومت قدس شريف ہو۔ اوغلو نے مزيد كہا كہ قدس شريف كے تشخص كی حفاظت فقط فلسطينی عوام كی ذمہ داری نہیں ہے بلكہ تمام عربوں،اسلامی ممالك اور دنيائے عيسائيت كو اس كی حفاظت كے لئے كوشش كرنی چاہیے۔
انہوں نے آخر میں كہا كہ تركی كی حكومت مسئلہ فلسطين كے حل كرنے كو بہت اہم سمجھتی ہے اور تركی اس مسئلے كو اپنی خارجہ پاليسی كا حصہ قرار ديتا ہے تاكہ علاقے میں صلح و امن قائم ہوسكے۔
456796