دمشق میں "مظلوميت غزہ" كے موضوع پر نمائش كا انعقاد

IQNA

دمشق میں "مظلوميت غزہ" كے موضوع پر نمائش كا انعقاد

فن وثقافت گروپ: قدس كو دنيائے عرب كے ثقافتی دارالحكومت كا نام دينے كی مناسبت سے دمشق میں "مظلوميت غزہ" كے عنوان سے ايك نمائش لگائی گئی ہے جس میں غزہ كے مظلوم عوام پر اسرائيل كے حالیہ مظالم كے ۵۰ سے زائد تصويری سائن بورڈ ركھے گئے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق دمشق میں ايرانی كلچرل سنٹر میں لگائی جانے والی اس نمائش میں غزہ كے مظلوم اور نہتھے عوام پر اسلحہ سے ليس اسرائيلی فوجيوں كے وحشيانہ حملوں كی تصويریں ركھی گئی ہیں۔ سوریہ كے ٹی وی چينل نے اس نمائش كی فلم تيار كی ہے تاكہ اسے ٹی وی چينلز سے نشر كر سكے۔ اس نمائش میں ركھی جانے والی تصاوير میں بچوں، عورتوں اور بوڑھوں كے قتل عام كے دلخراش مناظر دكھائے گئے ہیں جنہیں ديكھ كر اسرائيلی مظالم آشكارا ہو جاتے ہیں۔
اس كے علاوہ بعض تصويروں میں اسرائيلی فوجيوں كے جنگی جہازوں كی بمباری سےشہيد ہونے والے چھوٹے چھوٹے بچوں كو دكھايا گيا ہے جسے ديكھ كر ہر شخص آبديدہ ہو جاتا ہے۔ یہ نمائش دمشق میں ايرانی كلچرل سنٹر میں ايك مہينہ تك جاری رہے گی۔
457830