بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ جمہوریہ آذربائيجان نے كويتی روزنامہ "الرأی" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جمہوریہ آذربائيجان كے وزير ثقافت و سيروسياحت نے اس سلسلے میں كہا ہے كہ باكو كو ۲۰۰۹ء میں دنيائے اسلام كا ثقافتی دارالحكومت قرار دينے كی مناسبت سے یہ تين روزہ نمائش لگائی جا رہی ہے۔
گارايو نے مزيد كہا كہ اس نمائش میں آرٹ، معاشيات، میڈيكل، تربيتی، تعليمی، علمی داستانوں كے موضوعات پہ مشتمل كتابیں ركھی جائیں گی۔ انہوں نے مزيد كہا كہ ابھی ۱۰ اسلامی ممالك نے اس نمائش میں شركت كرنے كی آمادگی كا اظہار كيا ہے اور ہمیں اميد ہے كہ شركت كرنے والے ممالك كی تعداد اس سے زيادہ ہو جائے گی۔
457539