حزب اللہ كا عرب ليگ اور oic سےامام موسی صدر كی رہائی كا مطالبہ

IQNA

حزب اللہ كا عرب ليگ اور oic سےامام موسی صدر كی رہائی كا مطالبہ

سياسی وسماجی گروپ: لبنان كی تحريك مقاومت اسلامی حزب اللہ نے امام موسی صدر اور اس كے ساتھيوں كے اغواء كے ۳۱ ویں سال كی مناسبت سے ايك بيانیہ میں عرب ليگ اور oic سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اپنی تمام تر كوششوں كو بروئے كار لاتے ہوئے ان مجاہدين كی رہائی كے لئے ليبيا حكومت پر دباؤ ڈالے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق حزب اللہ نے امام موسی صدر اور ان كے ساتھيوں كے اغواء كے ۳۱ویں سال كی مناسبت سے اپنے ايك بيانیے میں كہا ہے كہ عرب ليگ اور oic اور تمام حريت پسند تحريكوں كو چاہیے كہ وہ امام موسی صدر اور ان كے ساتھيوں كی رہائی كے لئے ليبيا حكومت پر دباؤ ڈالیں۔ حزب اللہ كے اس بيانیے میں آيا ہے كہ ہر سال جب یہ دن آتا ہے تو امام موسی صدر اور ان كے ساتھيوں پر ہونے والے اس عظيم ظلم كی وجہ سے لبنان كے عوام اور ان كے خاندان والوں كے غم واندوہ میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ اس بيانیے میں آيا ہے كہ امام موسی صدر ايك ايسے مجاہد تھے جنہوں نے صہيونی دشمن كے مقابلے میں لبنان، قدس اور فلسطين كے دفاع كے لئے ہر قسم كی كوششیں كیں۔
حزب اللہ نے مزيد كہا كہ آج وہ وقت آ چكا ہے كہ جب پوری دنيا والوں كو بتانا چاہیے كہ امام موسی صدر كے اغواء كرنے كی پوری ذمہ داری حكومت ليبيا پر عائد ہوتی ہے۔
اس بيانیے میں آيا ہے كہ حزب اللہ تحريك امل كے ساتھ مل كر امام موسی صدر كے مسئلہ كو ايك قومی اور اسلامی مسئلہ قرار دے كر اس كے تحفظ پر زور ديتی ہے اور اس كے خاتمہ بالخير ہونے كے لئے كسی قسم كی كوشش سے دريغ نہیں كرے گی۔
اس بيانیے كے آخر میں آيا ہے كہ امام موسی صدر كو اغواء كرنے والوں كو جان لينا چاہیے كہ ان كی عدم موجودگی میں بھی ان كی راہ اور اہداف كو جاری ركھیں گے۔
457786