بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس پروگرام میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفارتخانے كے عملے، امام خمينی امداد كمیٹی، امام صادق(ع) تعليمی سنٹر، ریڈكراس كے نمائندوں اور تاجيكستان میں مقيم ايرانيوں نے شركت كی۔
تاجيكستان میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر محمد حسين امير اردوش نے اپنے خطاب میں ماہ مبارك رمضان كی عظمت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے عظيم حكيم خاندان بالخصوص حجۃ الاسلام والمسلمين سيد عبدالعزيز حكيم كی خدمات كو سراہا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں عظيم مرجع تقليد شيعہ آيت اللہ سيد محسن حكيم اور عراق كے حالات میں ان كے مؤثر كردار اور عراقی بعث پارٹی كے خلاف جدوجہد كی ياد تازہ كرتے ہوئے اس خاندان كے موجودہ دور كے شہيد آيت اللہ سيد محمد باقر حكيم اور حال ہی میں وفات پانے والے سيد عبدالعزيز حكيم كو خراج عقيدت پيش كيا۔
457877