بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا' نے اسلامی مؤتلفہ پارٹی كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس پارٹی كے سيكرٹری جنرل محمد بنی حبيبی نے يكم ستمبر كو پارٹی كے عہديداروں كی نشست كے اختتام پر ايران میں صدارتی انتخابات كے بعد رونما ہونے والے حالات و واقعات كی طرف اشارہ كرنے كے ضمن میں عراق اور افغانستان كے حالات پر گفتگو كی اور اس دوران يمن كے حالیہ واقعات كو بيان كرتے ہوئے كہا كہ ہم يمن كے شيعوں كے موجودہ حالات سے لاتعلق نہیں رہ سكتے اور ہم اپنی وزارت خارجہ سے مطالبہ كرتے ہیں كہ وہ سفير يمن كو طلب كر كے انہیں ايرانی حكومت اور عوام كے جذبات سے آگاہ كریں۔
458089