كويت میں قدس كے عالمی دن كی مناسبت سے سيمينار كا انعقاد

IQNA

كويت میں قدس كے عالمی دن كی مناسبت سے سيمينار كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: كويت میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر رضوی اردكانی نے كويت كی توافق اسلامی تحريك كے سيكرٹری جنرل زہير المحميد سے ملاقات كرتے ہوئے قدس كے عالمی دن كے موضوع پر ايك سيمينار كے انعقاد كی خبر دی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ ك مطابق اردكانی نے اس ملاقات میں كويت كی توافق اسلامی تحريك كی سرگرميوں كو سراہتے ہوئے كہا ہے كہ ايرانی كلچرل سنٹر كے تعاون سے اديان و مذاہب كے درميان وحدت واتحاد كو فروغ دينے كے لئے ہر سال اوسطاً ۵ سيمينار اور كانفرنسیں منعقد ہوتی ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس كلچرل سنٹر قدس نے قدس كےعالمی دن كی مناسبت سے منعقد ہونے والے سيمينار میں تعاون كرنے كی پيشكش كی ہے جسے ڈاكٹر المحميد نے سراہا ہے۔
واضح رہے كہ تحريك توافق اسلامی كويت كی ايك فعال شيعہ تنظيم ہے جو كويتی حكومت، علماء اور عوام كے درميان اہم حيثيت كی حامل ہے۔
458464