لبنان كے خلاف وسيع پيمانے پر غير ملكی دھمكيوں كے حوالے سےعلامہ فضل اللہ كا انتباہ

IQNA

لبنان كے خلاف وسيع پيمانے پر غير ملكی دھمكيوں كے حوالے سےعلامہ فضل اللہ كا انتباہ

سياسی وسماجی گروپ: لبنانی شيعوں كے مرجع عاليقدر علامہ فضل اللہ نے اپنی ايك گفتگو میں لبنان كے خلاف وسيع پيمانے پر غير ملكی دھمكيوں كے حوالے سے خبر دار كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق علامہ سيد محمد حسين فضل اللہ نے حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل كے مشير سے گفتگو كے دوران لبنان اور خطے كے موجودہ حالات كے بارے میں تبادلہ خيال كيا ہے۔
لبنانی شيعوں كے مرجع عاليقدر نے مزيد كہا كہ اس وقت لبنان كے معاشی حالات نامناسب ہیں لہذا لبنانی عوام كو بہتر سہوليات فراہم كرنے كے سلسلے میں اقدامات كرنے چاہئیں۔
انہوں نے كہا كہ صہيونی دشمن اس وقت مختلف طريقوں سے لبنان كو دھمكياں دے رہا ہے اورمسلسل فضائی حدود كی خلاف ورزی كر رہا ہے۔ علامہ فضل اللہ نے تحريك الوفاء كے ركن نواف موسوی سے بھی ملاقات كی۔ موسوی نے اس ملاقات میں لبنان كے دفاع اور اس تحريك كے مجاہدين كی كوششوں كے سلسلے میں علامہ فضل اللہ كے موقف كو سراہا۔
458457