بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی نے ايلاف سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تركی كے وزير اعظم نے صلح كے عالمی دن كی مناسبت سے اپنے ايك پيغام میں كہا ہے كہ دہشتگردی ايك عالمی مسئلہ ہے لہذا سبھی كو دنيا میں پائيدار صلح اور عدل و انصاف كے قيام كے لئے مل جل كر كوشش كرنی چاہیے۔
رجب طيب اردوغان نے مزيد كہا ہے كہ صلح كے عالمی دن كے موقع پر انسانيت، دنيا میں صلح كے قيام كی منتظر ہے اور اس دن دہشتگردی كا سد باب كرنے كے لئے بين الاقوامی تعاون كی ضرورت كو زيادہ سے زيادہ محسوس كيا جاتا ہے۔
ياد رہے كہ ہر سال ۲۱ ستمبر كو صلح كے عالمی دن كا نام ديا گيا ہے۔
458799