بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا" كے باكو میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق مظاہرہ كرنے والوں نے پلے كارڈ اٹھا ركھے تھے جن پر لكھا ہوا تھا كہ اگر مسجد كو منہدم كيا گيا تو خون كی ندياں بہہ جائیں گی؛ مسجد كو منہدم كرنے كی صورت میں جيلیں بھر جائیں گی ۔ اسی طرح ان پر اللہ اكبر كے نعرے درج تھے۔
جمہوریہ آذربائيجان كے قومی اور معنوی اقدار كی وحدت كونسل كے ركن "راميل بايرام اف" نے كہا ہے كہ مظاہرہ كرنے والوں نے جمہوریہ آذربائيجان كے صدر" الہام علی اف" كے نام ايك اعتراض آميز خط لكھ كر انہیں مسجد فاطمۃ زہرا(س) كے انہدام كے فيصلے سے آگاہ اور اپنی تشويش كا اظہار كيا ہے۔
458804