بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق باسل سرابی نے اس انٹرويو میں كہا ہے كہ سوریہ میں موجود ايرانی كلچرل سنٹر ہر سال شبہائے رمضان كے عنوان سے مختلف پروگرام منعقد كرتا چلا آ رہا ہے جس میں روزے كا فلسفہ اور اس كے معنوی اورجسمانی صحت كے مختلف پہلوؤں كو بيان كيا جاتا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ رواں سال میں قدس كو دنيائے عرب كا ثقافتی دارالحكومت قرار دينے كی مناسبت سے ايرانی كلچرل سنٹر نے اس موضوع پرايك مذاكرہ منعقد كرنے كا فيصلہ كيا ہے جس میں قرآن كريم میں قدس، مكہ مكرمہ اور قدس شريف كے مشتركہ اہداف و مقاصد، ادب وہنر میں قدس، اديان ابراہيمی میں قدس جيسے موضوعات پرگفتگو كی جائے گی۔
459333