اسلامی انقلاب كے اصولوں سے ذرہ برابر عقب نشينی اختيار نہیں كی جائے گی: ايرانی صدر

IQNA

اسلامی انقلاب كے اصولوں سے ذرہ برابر عقب نشينی اختيار نہیں كی جائے گی: ايرانی صدر

سياسی گروپ: ايرانی صدر احمدی نژاد نے كردستان اور مغربی آذربائيجان كے مجاہدين كی افطار پارٹی میں كہا ہے كہ اللہ تعالی كے فضل وكرم سے اسلامی انقلاب ترقی وكمال كی راہ طے كرتا چلا جائے گا اور اس حكومت میں ذرہ برابر بھی اسلامی انقلاب كے اصولوں سے عقب نشينی اختيار نہیں كی جائے گی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے صدارتی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ محمود احمدی نژاد نے كردستان اور مغربی آذربائيجان صوبوں كے مقدس دفاع كے دور كے مجاہدين كی ايك افطار پارٹی میں انہیں انقلاب كے مخلص دوست قرار ديا اور كہا كہ اسلامی انقلاب، پيغمبر اكرم(ص) اور ائمہ طاہرين (ع) كی حركت كا تسلسل اور اس میں تحريك عاشورا كی جھلك پائی جاتی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامی انقلاب كاميابی سے ہمكنارہوا تاكہ معاشرے كی اخلاقی، فكری اور ثقافتی بنيادوں میں حقيقی تبديلی پيدا كرے؛ انقلاب آيا تاكہ انسانی معاشرے كو امام(رہ) كے نام سے آگاہ اور طاغوت كی بنيادوں كو ہلا كر ركھ دے۔
ايرانی صدر نے كہا كہ آج ہم انقلاب كے ايك ايسے عظيم اور برتر دور میں داخل ہو چكے ہیں جس میں ہماری سياست میں نماياں تبديلی آئے گی۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اللہ تعالی كے فضل وكرم سے اسلامی انقلاب اپنی ترقی كی راہوں كو طے كرے گا اور اگر كچھ لوگوں نے تہمتوں، گستاخيوں اور جھوٹی افواہوں كے ذريعے ہماری طرف سے عقب نشينی اختيار كرنے كا خيال كرركھا ہے تو انہیں جان لينا چاہیے كہ انتہائی غلطی پر ہیں۔ ہم نے مختلف قسم كے دباؤ اور دھمكيوں كے لئے اپنے آپ كو تيار كر ركھا ہے۔ ہم ذرہ برابر بھی اسلامی انقلاب كے اصولوں سے پيچھے نہیں ہٹیں گے۔
459814