بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ افغانستان كی رپورٹ كے مطابق ہر سال مختلف غير اسلامی ممالك سے بہت زيادہ مقدار میں گوشت افغانستان میں آتا ہے اور سستا ہونے كی وجہ سے افغانستان كے عوام اسے خريد تے ہیں۔ افغانی علماء نے اس گوشت كی خريد و فروخت كے بارے میں خبردار كيا ہے اور غير اسلامی ممالك سے آنے والے گوشت كی زيادہ تر مقدار كو مسلمانوں كے لئے حرام قرار ديا ہے۔
كابل میں روزنامہ راہ نجات نے افغانستان كے اٹارنی جنرل سے لئے گئےانٹرويو میں لكھا ہے كہ حكومت غير اسلامی ممالك سے آنے والے گوشت پر پابندی لگانے كی قدرت نہیں ركھتی۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق افغانستان میں امپورٹ ہونے والے گوشت زيادہ تر ہندوستان، امريكہ، آسٹريليا اور چين سے آتا ہے۔
459732