"لباس فردا" نامی سافٹ ويئر كی پروڈكشن

IQNA

"لباس فردا" نامی سافٹ ويئر كی پروڈكشن

سائبر گروپ: حجاب، عفت اوراسلامی پردہ كے موضوع پر "لباس فردا" نامی تعليمی، تحقيقی اور ثقافتی چارسی ڈيز پر مشتمل سافٹ ويئر صارفين كے لئے تيار كی جا چكی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق مہر حديث انسٹیٹيوٹ، وزارت تعليم ، تحقيقات وٹيكنالوجی كے ثقافتی امور كے ادارے اور تبريز يونيورسٹی نے اس سافٹ ويئر كو تيار كيا ہے۔
اس پروڈكشن میں لباس فردا كی اليكٹرانك لائبريری سافٹ وئير، لباس فردا كی تصويری سافٹ وئير، لباس فردا كی آڈيو سافٹ وئير وغيرہ كو ركھا كيا گيا ہے۔
اس كے علاوہ حجاب كا مكمل انسائيكلوپیڈيا، حجاب كی خصوصی لائبريری، اوائل اسلام سے ايرانی پردے كی تحريری اور تصويری لغت كی تدوين، اسلامی سائٹس كا تعارف، انگريزی زبان میں پردے كے بارے میں مضامين، حجاب كے بارے میں سوالات اور اعتراضات، خواتين سے مربوط واقعات كا كيلنڈر، كتب اور مآخذ كا تعارف بھی اس سافٹ ويئر كی خصوصيات میں سے ہیں۔
مزيد برآں غير ملكی تصويری كلپس، دنيائے اسلام كی بيداری پر حكومتوں كے ردعمل كی نمائش، غير ملكی لباس كے ماڈلز كے مقابلے میں دلكش اسلامی ماڈلز كی نمائش، حجاب اور اسلامی لباس كے بارے میں غير ملكی افراد سے انٹرويو، علمی، ورزشی اور سماجی ميدانوں میں باحجاب لڑكيوں اور خواتين كی شركت اور مختلف اقوام كے پردے جيسے موضوعات بھی اس سافٹ ويئر كا حصہ ہیں۔ ان تمام مطالب كے علاوہ حجاب كے متعلق خصوصی بحث و گفتگو اور ماہرين كی تقارير، قرآنی نمونوں كے بارے میں مطالب كا بيان اور علمی اور تحقيقی نشستوں كی صورت میں عزت نفس اور عفت اور فيشن پر گفتگو، حجاب كے موضوع پر اسلامی ميوزك اور ٹيونز، حجاب اور بے پردگی كے بارے میں ماہرين سے انٹرويو كے علاوہ ديگر بہت سے موضوعات بھی اس سافٹ ويئر میں قابل مشاہدہ ہیں۔
459743