بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے امارات میں اعزازی نامہ نگار نے امارات كی خبررساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ متحدہ عرب امارات میں مقيم كينیڈا كی ايك خاتون صحافی نے دسيوں مسلمانوں كی موجودگی میں دين مبين اسلام قبول كر ليا ہے۔ اس خاتون صحافی نے اپنے مسلمان ہونے كے بارے میں كہا ہے كہ میں گزشتہ تين سالوں سے دين اسلام كے بارے میں تحقيق كر رہی تھی ۔ میں نے ديكھا ہے كہ اس دين میں ميرے تمام سوالات كے جوابات موجود ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ دين اسلام ايك مكمل دين ہے جو دنيا و آخرت میں انسان كی نجات كا واحد راستہ ہے۔
اماراتی ذرائع ابلاغ كی رپورٹ كے مطابق اس خاتون صحافی كا نام پہلے"كاترين" تھا اب اسلام قبول كرنے كے بعد انہوں نے اپنا نام " آيت" ركھ ليا ہے۔
460882