فضل اللہ نے فلسطين كی نجات كے لئے وسيع پيمانے پر سياسی اور تبليغاتی حركت كا مطالبہ كيا ہے

IQNA

فضل اللہ نے فلسطين كی نجات كے لئے وسيع پيمانے پر سياسی اور تبليغاتی حركت كا مطالبہ كيا ہے

سياسی وسماجی گروپ: لبنانی شيعوں كے مرجع تقليد علامہ فضل اللہ نے اپنے ايك بيان میں كہا ہے كہ مسئلہ فلسطين كے حالات سےزيادہ آگاہی حاصل كرنے اور اس ملك كی نجات كے لئے وسيع پيمانے پر سياسی اور تبليغاتی حركت كا آغاز كرنا چاہیے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق علامہ سيد محمد حسين فضل اللہ نے تحريك اسلامی فلسطين حماس كے ايك ركن علی بركہ سے ملاقات كے دوران كہا ہے كہ فلسطين كو اس وقت انتہائی خطرناك چيلنجز كا سامنا ہے لہذا بين الاقوامی اداروں اور اسلامی و عربی ممالك كو متحد ہو كر فلسطين كے حالات كا بغور جائزہ لينا چاہیے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ امريكہ، اسرائيل كے ساتھ مل كر اردن كے مغربی كنارے میں اہم تبديلياں لا رہا ہے جس كی وجہ سے فلسطين كے گروپوں كے باہمی تعلقات مشكلات كا شكار ہیں۔
علامہ فضل اللہ نے تمام اسلامی،عربی اور قومی تحريكوں سے كہا ہے كہ وہ فلسطين كو درپيش مسائل سے دنيا والوں كو آگاہ كرنے كے ذريعے قدس، مسجد الاقصی اور فلسطينی عوام كی مدد كے لئے وسيع پيمانے پر سياسی اور تبليغاتی حركت كا آغاز كریں۔
460960