شيطانی خواہشات كے مقابلے میں ڈٹ جانے كا بہترين ذريعہ روزہ داری ہے

IQNA

شيطانی خواہشات كے مقابلے میں ڈٹ جانے كا بہترين ذريعہ روزہ داری ہے

سماجی گروپ: روزہ، انسان كو ہوا وہوس اور شيطانی جنسی خواہشات كی قيد سے آزاد اور اسے رشد اور كمال كی ترغيب دلاتا ہے۔ قرآن كريم كی آيات اور احاديث سے استفادہ كرتے ہوئے كہا جا سكتا ہے كہ اس مہينے میں الہی فرامين كی انجام دہی اور انسان كی پاكيزگی ملكوت الہی تك پہنچنے كا بہترين وسيلہ ہے۔
حوزہ علمیہ قم كے استاد حجۃ الاسلام والمسلمين "محمد شريفی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس الہی فريضہ كو صحيح انجام دينے سے انسان دنيا و آخرت كی سعادت اور جسم و روح كی سلامتی حاصل كر سكتا ہے۔ انہوں نے سورہ مباركہ بقرہ كی آيت نمبر ۱۸۳ "یَا أَیُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَیْكُمُ الصِّیَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ اے ايمان والو تمہارے اوپر روزے اسی طرح فرض كر ديئے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے والوں پر فرض كیے گئے شايد كہ تم متقی بن جاؤ"، كی روشنی میں كہا كہ روزہ تقوی، تہذيب نفس، صبر كی تمرين اور شيطانی اور حيوانی شہوات كے مقابلے میں ڈٹ جانے كا بہترين وسيلہ ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ آيات و روايات میں غوطہ ور ہونے سے معلوم ہوتا ہے كہ انسان كی گمراہی كے لئے خواہشات نفسانی، شيطان كا ہتھكنڈا ہے تاہم اس مہينے میں روزہ ركھنے سے انسان بہت سے گناہوں اور اخلاقی برائيوں سے بچ سكتا ہے۔
460599