كراچی میں قمر بنی ہاشم(ع) گروپ كے مديحہ سرا اور قراء حضرات كے پروگراموں كی رپورٹ

IQNA

كراچی میں قمر بنی ہاشم(ع) گروپ كے مديحہ سرا اور قراء حضرات كے پروگراموں كی رپورٹ

اعزازی نامہ نگار/علی دوازدہ امامی: پاكستان كے شہر كراچی میں ماہ رمضان كی مناسبت سے قمربنی ہاشم گروپ نے تلاوت قرآن كريم اور اہليبت (ع) كی مديحہ سرائی جيسے پروگرام منعقد كیے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے كراچی میں نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق كراچی میں اسلامی جمہوری ايران كے كلچرل سنٹر كے انچارج سيد حسين تقی زادہ كی دعوت پر كراچی كے دورے پر آئے ہوئے قمربنی ہاشم گروپ نے تلاوت قرآن كريم اور اہليبيت(ع) كی مديحہ سرائی كے مختلف پروگرام منعقد كیے ہیں۔
نيوكرام كی جامع مسجد " مصطفی" میں ہونے والے ايك پروگرام میں " علی عليزادہ" نے تلاوت قرآن كريم اور قمربنی ہاشم گروپ نے ماہ مبارك رمضان كے حوالے سے مديحہ سرائی اور عربی و فارسی دوزبانوں میں مناجات پيش كی ہیں۔
اس كے علاوہ اس گروپ نے كراچی شہر كے علاقے ناظم كی جامع مسجد " نورالمنان '' كے نما زجمعہ میں بھی شركت كی اور نماز جمعہ كے بعد تلاوت و دعائے فرج اور امام علی (ع) و امام زمانہ(عج) كے بارے میں اشعار پڑہتے ہوئے حاضرين سے داد تحسين حاصل كی۔ اس پروگرام میں كراچی كے كثير تعداد لوگوں نے شركت كی۔
460981