بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق مالك الشعار نے ۸ ستمبر كو فلسطين كے ڈيموكریٹك محاذ كے ايك گروپ سے ملاقات كے دوران لبنان میں فلسطينی شہريوں كے انسانی حقوق اور اس ملك كے شمال میں نہرالبارد میں فلسطينی پناہ گزينوں كے كيمپ كی مرمت كے بارے میں بحث و گفتگو كی ہے۔
طرابلس كے مفتی نے مزيد كہا ہے كہ مسئلہ فلسطين اور لبنان میں موجود فلسطينی پناہ گزين ہمارے دين كا ايك حصہ ہیں اور ہم اس سے غافل نہیں ہو سكتے اور میں اس مسئلہ كے حل كے لئے كوشش كروں گا۔
462267