جذبہ ايثار اور قرآن كے ذريعے انسان بہت جلد اور بہت كم وقت میں كمال كی منزل پر فائز ہو جاتا ہے

IQNA

جذبہ ايثار اور قرآن كے ذريعے انسان بہت جلد اور بہت كم وقت میں كمال كی منزل پر فائز ہو جاتا ہے

سياسی گروپ: ايرانی صدر نے شہداء كے خاندانوں كی ايك افطار پارٹی میں ايثار اورفدا كاری كو منزل كمال پر فائز ہونے كا بہترين ذريعہ قرار ديتے ہوئے كہا ہے كہ ايثار وفدا كاری الہی اور انسانی عظمتوں اور اخلاقی اقدار اور معنوی زيبائی كی بقاء كی دليل ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے صدارتی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ايرانی صدر جناب محمود احمدی نژاد نے ۸ ستمبر بروز منگل كی رات كو شہداء كے خاندانوں كی افطارپارٹی میں اسلامی انقلاب اور مقدس دفاع منجملہ ۱۷ شہر يور(۸ ستمبر) كے شہداء كوخراج عقيدت پيش كرتے ہوئے كہا كہ اسلامی ايران كی كاميابی راہ خدا میں ايثار و قربانی اور استقامت و بردباری كی مرہون منت ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ حكومت، عوام كی پشت پناہی كے ساتھ بين الاقوامی ميدان می قدم ركھے گی اور شہداء كے راستے پر گامزن رہے گی اور ايرانی عوام كے حقوق كے لئے آخری دم تك ثابت قدم رہے گی۔ احمدی نژاد نے مزيد كہا كہ جو ملت ايثار اور قربانی كا جذبہ نہ ركھتی ہو وہ اپنی حيثيت كھو بیٹھتی ہے اور ايك ملت كی كاميابی، شجاعت، صداقت، عفت و پاكيزگی، ايثار اور قربانی كی محتاج ہے۔
انہوں نے تاريخ سے شہداء كے ناموں كو مٹانے كے لئے استكبار اور ظالموں كی كوششوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ كوئی شخص بھی شہداء كی يادوں كو اپنے اذہان سے محو نہیں كر سكتا كيونكہ خدا كی راہ میں قربانی اور صبروتحمل ہميشہ باقی رہنے والا ہے۔
462229