بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق ماجد درويش نے لبنان كے شمال میں واقع فلسطينی پناہ گزينوں كے كيمپ میں غزوہ بدر میں مسلمانوں كی فتح و كاميابی كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ ہمیں غزوہ بدر میں مسلمانوں كی فتح سے درس ليتے ہوئے صہيونی دشمن كے ساتھ اپنے تعلقات میں نظرثانی كرنی چاہیے۔
مفتی طرابلس كے دفتر كے انچارج نے مزيد كہا ہے كہ تحريك حماس اور فتح كو چاہیے كہ غزوہ بدر كے واقعات سے سبق ليتے ہوئے مہاجرين و انصار كی طرح اپنی صفوں میں اتحاد و وحدت ايجاد كریں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ہمیں متحد ہو كر صہيونزم كے مقابلے كے لئے كوشش كرنی چاہیے اور ہمیں معلوم ہونا چاہیے كہ اس صہيونی حكومت كے ساتھ مذاكرات كے ذريعے مسئلہ فلسطين كو حل نہیں كيا جا سكتا ہے بلكہ وہ ان مذاكرات كی آڑ میں مسلسل اپنے ناپاك منصوبوں كی تكميل كرنے كی كوشش میں ہے۔
462367