اديان الہی كی نظر میں روزہ ركھنے كے فوائد'' كے موضوع پر نشست كا اہتمام

IQNA

اديان الہی كی نظر میں روزہ ركھنے كے فوائد'' كے موضوع پر نشست كا اہتمام

سماجی گروپ: ۱۳ ستمبر كو اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن میں "اديان الہی كی نظر میں روزہ كے فوائد" كے موضوع پر ايك علمی نشست كا اہتمام كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس نشست كا مقصد مختلف اديان میں روزہ ركھنے كے فوائد اور ديگر شريعتوں میں اس الہی فريضہ كے مختلف پہلوؤں سے آگاہی اور اسلام كے ساتھ اس كا موازنہ كرنا ہے۔
اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ " مہدی مصطفوی" اور مختلف اقليتوں كی بعض اعلی شخصيات نے اس نشست میں شريك ہو كر روزہ ركھنے كے فوائد پر بحث و گفتگو كریں گے۔
ياد رہے كہ یہ نشست اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے دفتر میں منعقد ہو رہی ہے۔
463452