زنگبار كی نماز جمعہ میں ايرانی گروپ كے قرآنی پروگراموں كا انعقاد

IQNA

زنگبار كی نماز جمعہ میں ايرانی گروپ كے قرآنی پروگراموں كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ: زنگبار كے علاقہ دونگی كی مسجد " پانگاموآ" كی نماز جمعہ میں اسلامی جمہوریہ ايران سے گئے ہوئے ايرانی گروپ نے ۱۱ ستمبر كو قرآنی پروگرام منعقد كیے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا" كے زنگبار میں موجود نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق زنگبار كے وزير ثقافت "شمھونا" اور اس ملك كے استفتائات كے انچارج "ثابت" نے بھی اس پروگرام میں شركت كی ہے۔
ياد رہے كہ زنگبار كے مفتی سرگا نے نماز جمعہ كے خطبوں میں ماہ مبارك رمضان كی فضيلت پر گفتگو كی ہے۔
نماز جمعہ كے انعقاد كے بعد ايرانی قاری محمد رضا حاجی اسماعيلی اور مديحہ سرائی كے گروپ الوارثين نے تلاوت قرآن اور قرآنی پروگراموں كو منعقد كيا ہے۔
نماز جمعہ كے اس پروگرام كے ساتھ قرآنی سافٹ ويئرز اور اسلامی خطاطی كی نمائش بھی لگائی گئی تھی۔
463420