بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق علامہ فضل اللہ نے نماز جمعہ كے خطبوں میں كہا ہے كہ صہيونی حكومت كی بيت المقدس اور اردن كے مغربی كنارے میں یہودی بستيوں كی مسلسل تعمير كی وجہ سے فلسطين كا الگ ملك اس تعمير میں گم ہو كر رہ جائے گا۔
لبنانی مرجع تقليد نے مزيد كہا ہے كہ عالمی برادری اور امريكہ، مسئلہ فلسطين كو مكمل طور پر ختم كرنے كے درپے ہیں اور دشمن كے وزير خارجہ نے واضح كيا ہے كہ اس نے مسئلہ فلسطين كو اس وزارت كی دستاويزات سے محو كرنے كا فيصلہ كر ركھا ہے۔
انہوں نے كہا كہ میں فلسطينی عوام سے اپيل كرتا ہوں كہ وہ دشمن كے مقابلے كے لئے تيار رہیں اور دوسری جانب انہوں نے عربی اور اسلامی ملتوں سے اس مظلوم عوام كی حمايت كرنے كا مطالبہ كيا ہے۔
علامہ فضل اللہ نے مزيد كہا كہ دہشت گردی كے بہانے يمن، سوڈان، صومالیہ، عراق اور افغانستان میں جو كچھ ہو رہا ہے اس سازش كا ايك حصہ ہے تاكہ امت اسلامی اپنے داخلی مسائل میں ہی الجھ كر رہ جائے اور دشمن اپنے ناپاك عزائم كو عملی جامہ پہناتا رہے۔
463333