بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا" نے karaman كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار میں يونيورسٹی كے اساتذہ، دينی علماء، مقامی عہديداروں اور پارليمنٹ كے بعض اراكين نے شركت كرتے ہوئے علاقہ كے مسلمانوں كے درميان تفرقہ اور اختلافات كے پھيلاؤ كو روكنے كے لئے عملی راہ حل پر بحث و گفتگو كی ہے۔
اسلامی علوم كے محقق اور رائٹر " عبدالرحمان ديلی پاك" نے سينكڑوں مسلمانوں كے اجتماع میں تقرير كرتے ہوئے كہا كہ قرآن كريم كی آيات كی روشنی میں تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں اور اپنے عمل اور كردار سے اس بھائی چارے كی حفاظت كرتے ہوئے اتحاد و وحدت كی فضا قائم كرنا چاہیے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ امت اسلامی كو اپنے اعلی اہداف تك پہنچنے كے لئے اتحاد و وحدت كی اشد ضرورت ہے۔ لہذا اسلامی معاشروں كی مشكلات كو حل كرنے كا بہترين ذريعہ غير جانبدار كمیٹيوں كی تشكيل سے ہر مسلمان كے مسائل كو حل كرنا ہے تاكہ اس كے ذريعے معاشرے میں عدل و انصاف قائم ہو اور كوئی مسلمان ظلم و ستم كی چكی میں نہ پسنے پائے۔
464184