صہيونی حكومت كے ساتھ تعلقات كو معمول پر لانا مسئلہ فلسطين كی توہين ہے

IQNA

صہيونی حكومت كے ساتھ تعلقات كو معمول پر لانا مسئلہ فلسطين كی توہين ہے

سياسی و سماجی گروپ: قدس كے عالمی دن كی مناسبت سے جنوبی لبنان میں حزب اللہ كے انچارج نے كہا ہے كہ صہيونی حكومت كے ساتھ تعلقات كو بحال كرنا مسئلہ فلسطين كی توہين ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق نبيل قاووق نے لبنان كے جنوبی شہر "صور" كی ايك افطارپارٹی كے پروگرام میں خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس وقت مسجد الاقصی كے نيچے سرنگ كھودنے اور یہودی بستيوں كی تعمير كا مسئلہ خطے كے لئے ايك حقيقی خطرہ ہے اور ہم سب كو مل كر اس مسئلہ كے خلاف ايكشن لينا چاہیے۔
قاووق نے مزيد كہا ہے كہ قدس پر یہوديوں كے قبضہ كے مقابلے میں سستی كرنا درست نہیں ہے اور صہيونی حكومت كے ساتھ تعلقات كو معمول پر لانے كے لئے عربی ممالك كی ہر قسم كی كوشش مسئلہ فلسطين كی توہين شمار ہوئی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ قدس كا مسئلہ عالم اسلام كا مسئلہ ہے اور صہيونی حكومت كے مقابلے كے میں سستی اور غفلت نہیں ہونی چاہیے قاووق نے آخر میں فلسطين كی حمايت كے سلسلے میں حزب اللہ كی كوششوں كيطرف اشارہ كرتے ہوئے كہا ہےكہ حزب اللہ، امت اسلام كا ايك حصہ ہے اور وہ قدس شريف اور ملت فلسطين كی حمايت میں كسی قسم كی كوشش سے دريغ نہیں كرے گی۔
465099