بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے لاہور میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق لاہور میں " جی سی لاہور " كے بخاری ہال میں سوموار كو قرائت اور مديحہ سرائی كا پروگرام منعقد ہوا ۔ یہ پروگرام ايرانی قاری " محمد علی دہدشتی" كی تلاوت قرآن كريم سے شروع ہوا جس میں ۵۰۰ سے زائد اساتذہ اور اسٹوڈنٹس نے شركت كی ہے۔
مديحہ سرائی كے پروگرام كے بعد اس ادارے كے فارسی ڈيپارٹمنٹ كے انچارج ڈاكٹر "اقبال ثاقب" نے ايرانی مہمانوں كا شكریہ ادا كرتے ہوئے كہا كہ مجھے اميد ہے كہ اس كالج اور لاہور میں ايرانی كلچرل سنٹر كے درميان ثقافتی اور مذہبی روابط قرار رہیں گے۔
اس كے علاوہ اس قسم كا ايك پروگرام لاہور كے ٹيكنيكل كالج میں منعقد ہوا جس كے بعد كالج كے پرنسپل "سعيد عالم زيدی" نے لاہور میں ايرانی كلچرل سنٹر كا شكریہ ادا كيا ہے۔
465150