مسجد الاقصی، مسلمانوں اور عيسائيوں كے مشتركہ تمدن كا ايك حصہ ہے

IQNA

مسجد الاقصی، مسلمانوں اور عيسائيوں كے مشتركہ تمدن كا ايك حصہ ہے

سياسی و سماجی گروپ: لبنان كے مفتی نے اپنی ايك گفتگو میں قدس اور مسجد الاقصی میں صہيونی حكومت كے مسلسل مظالم كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ مسجد الاقصی مسلمانوں اور عيسائيوں كی مشتركہ تہذيب وتمدن كا ايك اہم حصہ ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق ۱۴ ستمبر كو لبنان كے دارالافتاء كی افطارپارٹی میں محمد رشيد قبانی نے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ صہيونی حكومت قدس اور فلسطين پر مسلسل تجاوز كر رہی ہے۔
قبانی نے مزيد كہا ہے كہ قدس اور مسجد الاقصی مسلمانوں اور عيسائيوں كے بعض مشتركہ اعتقادات اور تہذيب و تمدن كا ايك حصہ ہے لہذا انہیں سرزمين فلسطين كی نجات كے لئے اقدامات كرنے چائیں۔
لبنان كے مفتی نے كہا ہے كہ مسلمانوں كو قدس كی حمايت كو شرعی ذمہ داری اور انسانی حقوق قرار دينا چاہیے اور دنيا كے عيسائيوں كو بھی قدس میں موجود عيسائی آثار كو درپيش خطرات كو سمجھنا چاہیے۔
قبانی نے آخر میں كہا ہے كہ عرب ليگ، oic، اقوام متحدہ، سلامتی كونسل اور ديگر بين الاقامی اداروں كوچاہیے كہ وہ قدس، مسجد الاقصی اور فلسطين كی نجات كے لئے اپنے تمام تر وسائل كو بروئے كار لائیں۔
465154