فلسطين كی نجات كے لئے مسلمانوں اور عيسائيوں كے عملی اقدام كی ضرورت ہے: علامہ فضل اللہ

IQNA

فلسطين كی نجات كے لئے مسلمانوں اور عيسائيوں كے عملی اقدام كی ضرورت ہے: علامہ فضل اللہ

سياسی وسماجی گروپ: لبنانی شيعہ مرجع تقليد علامہ فضل اللہ نے صہيونی حكومت كے مسلسل مظالم كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ فلسطين كی نجات كے لئے مسلمانوں اور عيسائيوں كے عملی اقدام كی ضرورت ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق علامہ محمد حسين فضل اللہ نے فلسطينی بعض عہديداروں اور تحريك حماس كے بعض اراكين سے ملاقات كے دوران كہا ہے كہ عيسائی دينی اور اسلامی قائدين كو چاہیے كہ وہ ملت فلسطين كی نجات اور صہيونی حكومت كے خلاف جدوجہد كرنے كے لئے ميدان عمل میں كود پڑیں۔
علامہ فضل اللہ نے مزيد كہا ہے كہ فلسطين كی مدد كے لئے ايك عالمی حركت كی ضرورت ہے اور اس حركت كا آغاز كرنے والوں كو اپنی سياسی، ثقافتی اور تبليغاتی سرگرميوں كو تيز كر دينا چاہیے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامی اور عربی ممالك بالخصوص لبنان كو ملت فلسطين كی حمايت كے لئے كوشش كرنی چاہیے كيونكہ بين الاقوامی منصوبہ فلسطينی عوام كے نقصان میں ہے۔
علامہ فضل اللہ نے كہا ہے كہ صہيونی حكومت اور امريكہ مسئلہ فلسطين كو ايك قومی مسئلہ بنانے كے درپے ہیں اور ان كی كوشش ہے كہ فلسطين عوام اس مسئلے كو فراموش كر دے۔
انہوں نے اسرائيليوں كے ساتھ تعلقات كو حرام قرار دينے والے اپنے فتوی كے بارے میں كہا ہے كہ ميرا یہ فتوی مكمل طور پر شرعی فتوی ہے كيونكہ صہيونيوں نے فلسطين پرغاصبا نہ قبضہ كيا ہوا ہے اور اس قبضہ كو كسی صورت میں قانونی شمار نہیں كيا جا سكتا ہے۔
465809