بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے امارات میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق اس وقت ايران اور امارات كی سائٹ كے پہلے صفحہ پر ماہ مبارك رمضان كےاس مقابلے كے ۲۴ سوال ركھے گئے ہیں اس كے علاوہ ان سوالوں كی ۲۵۰۰ كاپياں ماہ مبارك رمضان كے حوالے سے منعقد ہونے والے مختلف پروگراموں میں تقسيم ہو چكی ہیں۔
اس مقابلے میں حصہ لينے كی آخری مہلت ۱۷ ستمبر بروز جمعرات ہے۔
ياد رہے كہ ۱۸ ستمبر بروز جمعہ كو تعليم قرآن كورسز كی اختتامی تقريب میں اس مقابلے كے منتخب افراد كے درميان قرعہ كشی ہو گی جس میں قائد انقلاب اسلامی كے نمائندے اور قرآن كريم كے اساتذہ شركت كریں گے۔
اس مقابلے میں شركت كرنے كے خواہش مند اپنے جوابات كو متحدہ عرب امارات كے مختلف شہروں میں موجود ايران سے مربوط اداروں، ہسپتالوں، مساجد اور ورزشی كلبوں میں جمع كروا سكتے ہیں۔
466009