قدس كےدفاع كے لئے ''عربی اور اسلامی تحريك جہاد'' كی تشكيل ناگزيرہے: آيت اللہ قبلان

IQNA

قدس كےدفاع كے لئے ''عربی اور اسلامی تحريك جہاد'' كی تشكيل ناگزيرہے: آيت اللہ قبلان

سياسی وسماجی گروپ: لبنانی شيعوں كی اعلی كونسل كے نائب صدر آيت اللہ قبلان نے قدس شريف كے دفاع كرنے كی غرض سے تمام اسلامی ممالك كی جانب سے ايك عربی اور اسلامی تحريك جہاد كی تشكيل كا مطالبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ عبدالامير قبلان نے اپنے ايك پيغام میں مسلمانوں اور عربوں سے كہا ہے كہ دنيائے عرب اورعالم اسلام كو متحد ہو كر فلسطين كے مقدس مقامات كی نجات كے لئے عملی اقدام كرنا چاہیے اور فقط اپنے بيانات اور گفتگوؤں میں صہيونيوں كی مذمت پر اكتفا نہ كریں۔
لبنانی شيعوں كی اعلی كونسل كے نائب صدر نے مزيد كہا ہے كہ مسلمانوں اور عيسائيوں كو مسجد الاقصی، القيامہ كليسا، مسجد الصخرہ، مسجد ابراہيم خليل اور انبياء كے مقدس مقامات كی نجات كے لئےميدان عمل میں اترناچاہیے۔
انہوں نے تمام اسلامی ممالك سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ ايك عقلمند اور شجاع شخص كی قيادت میں عربی اور اسلامی تحريك جہاد كو تشكيل دیں۔
آيت اللہ قبلان نے عرب ليگ اور oic سےمطالبہ كيا ہے كہ نشريات اور مختلف تبليغاتی طريقوں سے دنيا كی توجہ فلسطين كی طرف مبذول كروائیں اور انہوں نے كہا كہ فلسطين كے دينی مقدس مقامات كی حفاظت اس ملك كی ملت كی حفاظت ہے۔
465857