انڈونيشيا میں " قرآن كريم كی نگاہ میں قدس كا اسلامی تشخص" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

انڈونيشيا میں " قرآن كريم كی نگاہ میں قدس كا اسلامی تشخص" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

اعزازی نامہ نگار/علی نادر شاہی: انڈونيشيا میں ۱۵ ستمبر كو "قرآن كريم كی نگاہ میں قدس كا اسلامی تشخص" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہوا جس میں مجيد معارف اور كئی دوسرے اسلامی ماہرين اور مفكرين نے شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے انڈونيشيا میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق انڈونيشيا كی انجمن امت اسلامی كے انچارج استاد 'محمد الخطاط" نے اس سيمينار میں كہا ہے كہ فلسطين ايك ايسا مسئلہ ہے جس پر سالہا سال سے بحث و گفتگو ہو رہی ہے ليكن افسوس سے كہنا پڑتا ہے كہ ابھی تك یہ مسئلہ حل نہیں ہو سكا۔ انہوں نے كہا كہ مسئلہ فلسطين ہم سب كا مسئلہ ہے اور اس سرزمين كا دفاع كرنا دنيا كے تمام مسلمانوں كی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے اسرائيل كے بارے میں انڈونيشيا كے موقف میں تبديلی كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ۱۹۹۰ء كے آواخر میں انڈونيشيا كے لوگوں كے پاسپورٹ پر اسرائيل كا سفر كرنے كو ممنوع قرار ديا ہوا تھا ليكن قابل افسوس بات یہ ہے كہ موجودہ پاسپورٹ سے اس سفر كی ممنوعيت كو اٹھايا ديا گيا ہے۔ ہم سب كو سرزمين فلسطين كا دفاع كرنا چاہیے اور مجھے اميد ہے كہ یہ سيمينار دنيا كے مسلمانوں كے درميان اتحاد و وحدت كو استحكام بخشے گا تاكہ مسلمان اسلام دشمنوں كے مقابلے میں اپنا كردار ادا كر سكیں۔
اس سيمينار میں انڈونيشيا میں اسلامی جمہوریہ ايران كے ہفتہ قرآنی كے پروگرام كے سلسلے میں گئے ہوئے قرآنی گروپ نے بھی شركت كی ہے اور تہران يونيورسٹی كے اسلامی معارف اور الہيات كالج كی علمی انجمن كے ركن مجيد معارف نے بھی قدس كے اسلامی تشخص پر گفتگو كی۔
465762