مجلس خبرگان میں صوبہ مغربی آذربائيجان كے نمائندے آيت اللہ " سيد علی اكبر قرشی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے نامہ نگار سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ امام خمينی(رح) كے توسط سے روز قدس كا نام ركھے جانے سے فلسطين اور اس كی مظلوم عوام كے دفاع كی ياد تازہ ہوتی ہے اور ملت فلسطين كی حقانيت كا ثبوت ملتا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ آئندہ نسل كو قدس كی آزادی كی اہميت سے آگاہ ہونا چاہیے اور فلسطينی عوام پر ڈھائے گئے اسرائيلی مظالم سے باخبر ہونا چاہیے۔
قرشی نے صیہونی مظالم كو چھپانے كے لئے كی جانے والی اسرائيلی كوششوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ قدس كے عالمی دن كے موقع پر لوگوں كی ہر سال بھر پور شركت دشمنوں كی سازشوں كو ناكام بنا ديتی ہے اور مسئلہ فلسطين لوگوں كے دلوں سے محو نہیں ہوتا ہے۔
انہوں نے آخر میں كہا كہ روز قدس كے دن مظاہرہ ملت فلسطين كے دفاع میں مسلمانوں كے اتحاد و وحدت كی عكاسی كرتا ہے اور یہی اتحاد و وحدت اور اسلامی بيداری ہی قدس كی آزادی كا باعث بنے گی۔
466180