بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے انڈونيشيا میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق اس پروگرام كے آغاز میں ايرانی مایہ ناز قاری "مسعود عنايتی مقدم" نے اپنی دلنشين آواز كے ساتھ تلاوت قرآن كريم سے كيا اور اس كے بعد مديحہ سرائی كے گروپ "عترت النبی"نے مديحہ سرائی كی اس كے بعد تہران يونيورسٹی كے اسلامی معارف اور الہيات كالج كی علمی انجمن كے ركن "مجيد معارف" انڈونيشيا يونيورسٹی كے استاد "مرياالفاء" ايرانی خطاط" غلام رضا راہ پيما" نے اسلام میں ہنر كے موضوع پر منعقد ہونے والی گول ميز كانفرنس میں شركت كی۔
اس پروگرام كے آخر میں انڈونيشيا میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "محمد علی ربانی" نے تقرير كی۔
ياد رہے كہ اسلامی جمہوریہ ايران كے اس ہفتہ قرآنی پروگرام میں "قرآن كريم آرٹ كے آئينہ میں، قرآنی سافٹ ويئرز اور قرآنی تاليفات كی نمائش كا انعقاد، علمی نشستیں، قرآنی محافل اور دنيا كی ۲۱ رائج زبانوں میں قرآنی معلومات كے انٹرنیٹ مقابلے شامل ہیں۔ ياد رہے كہ یہ ہفتہ قرآن كريم اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن اور ديگر ملكی اور غيرملكی اداروں كی كوششوں سے مختلف ممالك من جملہ افغانستان، پاكستان، تنزانیہ، تاجيكستان، آذربائيجان، كينيا اور ہندوستان میں منعقد ہو رہے ہیں۔
انڈونيشيا میں اس ہفتہ قرآنی كا ۱۰ ستمبر كو آغاز ہوا تھا اور ۱۶ ستمبر كو اختتام پذير ہو گيا ہے۔
466417