بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كے باكو میں اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق قدس كے عالمی دن كے موقع پر جمہوریہ آذربائيجان كے دارالحكومت میں "مردہ باد اسرائيل" كے نعروں كے ساتھ مظاہرہ ہوا ہے۔
باكو شہر كے ۱۴۰ افراد نے اس شہر میں موجود اسرائيلی سفارت خانے كے سامنے " اللہ اكبر" ،"مردہ باد اسرائيل" اور "اسرائيل دہشتگرد ہمارے ملك سے نكل جاؤ"كے نعرے لگائے ہیں۔
اس مظاہرے میں شركت كرنے والوں نے مقبوضہ فلسطين میں اسرائيلی مظالم كی تصاوير اٹھا ركھی تھیں۔
اس مظاہرے پر پوليس نے ۳۸ افراد كو گرفتار كر ليا تاہم قانونی مراحل طے كرنے كے بعد انہیں آزاد كر ديا گيا۔
466676