علامہ فضل اللہ نے فلسطينيوں كی اپنے وطن میں واپسی كے حق پرغفلت كرنے كو حرام ديا ہے

IQNA

علامہ فضل اللہ نے فلسطينيوں كی اپنے وطن میں واپسی كے حق پرغفلت كرنے كو حرام ديا ہے

سياسی وسماجی گروپ: لبنانی شيعوں كے مرجع تقليد علامہ فضل اللہ نے اپنے خطاب میں كہا ہے كہ فلسطينيوں كے اپنے وطن میں واپس جانے كے حق میں كسی قسم كی غفلت اور چشم پوشی حرام ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق علامہ سيد محمد حسين فضل اللہ نے نماز جمعہ كے خطبوں میں روز قدس كی مناسبت كے حوالے سے خطاب كرتے ہوئے تمام اسلامی اور قومی گروپوں سے تقاضا كيا ہے كہ وہ نہ فقط اسرائيليوں كے ساتھ تعلقات كو معمول پر لانے كے خلاف عملی اقدام كریں بلكہ انہیں مقبوضہ فلسطين میں جدوجہد كو دوبارہ شروع كرنے كی كوشش كرنا چاہیے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ فلسطين اور بيت المقدس سے چشم پوشی مسئلہ فلسطين كی حقيقت كو تبديل كرنے كا سبب بننے كے ساتھ ساتھ عوامی، عربی اور اسلامی تحريك كے وجود میں آنے كا باعث بنے گی۔
لہذا میں ہر روزاس سازش سے خبردار كر رہا ہوں كہ یہ خاموشی، فلسطين سے خيانت اور دنيا و آخرت میں بدبختی كا سبب بنے گی۔ لبنانی شيعہ مرجع تقليد نے كہا ہے كہ اس وقت امت اسلام كو اسلام دشمن طاقتوں كی يلغار كا سامنا ہے اور ان كی كوشش ہے كہ مسلمانوں میں تفرقہ اور اختلافات ايجاد كر كے اپنے پليد اہداف كی تكميل كریں اور ان تمام حملوں كے مقابلے كا واحد ذريعہ مسلمانوں كے درميان وحدت واتحاد ہے۔
466907