بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق صوبہ تہران كے محكمہ اوقاف اور خيراتی امور كے انچارج حجۃ الاسلام سيد يداللہ شيرمردی نے ايك سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس دور میں تمام اداروں اور آرگنائزيشن كی شرعی ذمہ داری ہے كہ وہ قرآن كريم كی خدمت كریں اور قرآن كريم كی ترويج كرنے پر ابھی تك ہم صحيح معنوں میں عمل نہیں كر سكے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اگر ہم دنيا و آخرت كی سعادت حاصل كرنا چاہتے ہیں تو قرآن كريم اور پيغمبر اكرم(ص) كی پيروی كرنا چاہیے۔
انہوں نے آخر میں كہا كہ ہمارے قرآن كريم اور دنيائے اسلام كے قرآن كريم میں فرق یہ ہے كہ ہمارے ملك میں قرآن كريم ولايت كے ہمراہ ہے اور اہل بيت (ع) ہمارے لئے ہدايت كا چراغ اور شفيع محشر ہیں۔
466817