بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق اس اجتماع میں لبنان كے شيعہ وسنی سياسی شخصيات، نمائندوں اور لبنانی شہريوں كی ۲۵ ہزار سے زائد تعداد نے شركت كی تھی۔ اس اجتماع میں شريك لوگوں نے روز قدس كو مستكبرينكے ساتھ محروم اور مسفعفين كے جہاد كا دن قرار ديا ہے۔ مظاہرين نے لبنان، فلسطين اور حزب اللہ كے قومی پرچموں كو اٹھا ركھا تھا اور صہيونی پرچم كو نذرآتش كيا۔
حزب اللہ نے بھی قدس كے عالمی دن كو بيروت كے علاقے"ضاحیہ" میں منايا جس میں حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل سيد حسن نصر اللہ نے تقرير كی۔
466953