بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق یہ سيمينار روس كے فیڈريشن كونسل، وزارت خارجہ، روس كے اسلامی ثقافتی مركز، ثقافت و علم و اسلامی تعليم كی حمايتی فاؤنڈيشن كی كوششوں سے منعقد ہو رہا ہے۔
"آيت اللہ تسخيری" اسلامی جمہوریہ ايران كے نمائندے كے طور پر اس سيمينار میں شركت كریں گے۔
اس سيمينار میں شركت كرنے والے حضرات مندرجہ ذيل موضوعات پر بحث و گفتگو كریں گے۔ اسلامی ممالك ويورپ كے اسلامی معاشرے سے روس كا تعاون، سياسی دھمكيوں پر امت اسلامی كا جواب، اقتصاد كے مسئلہ پر روس اور اسلامی ممالك كا تعاون اور دنيا میں موجود بحران سے حاصل ہونے والے نتائج پر كنڑول علم و ثقافت و تعليم میں اسلامی ممالك اور روس كا تعاون وغيرہ۔
466971