بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق لبنان كی جامع مسجد المنصوری میں عيد فطر كے خطبوں میں خطاب كرتے ہوئے مالك شعار نے كہا ہے كہ خداوند متعال كی اطاعت فقط عبادی اعمال انجام دينے سے متحقق نہیں ہوتی ہے بلكہ اچھا اخلاق اور دوسروں سے بہترين سلوك اور برتاؤ بھی ايك قسم كی عبادت ہے۔
شعار نے عيد كے معانی كو بيان كرتے ہوئے كہا ہے كہ عيد كا معنی لوگوں كے درميان محبت اور بھائی چارے كی ثقافت كی ترويج اور ہر قسم كے كينہ اور بغض كو ختم كرنا ہے اور ان خصوصيات پر فائز ہونے سے معاشرے پر بہت زيادہ اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
مفتی طرابلس نےمزيد كہا ہے كہ عيد كے دن اپنے دينی بھائيوں كی ضرورتوں كو فراموش نہیں كرنا چاہیے اور فلسطين، قدس اور مسجد الاقصی كے بنيادی مسئلے سے چشم پوشی نہیں كرنا چاہیے۔
467546