صہيونی حكومت ايران پر حملہ كرنے كی جرات نہیں ركھتی: ايرانی صدر

IQNA

صہيونی حكومت ايران پر حملہ كرنے كی جرات نہیں ركھتی: ايرانی صدر

سياسی گروپ: اسلامی جمہوریہ ايران كے صدر نے فرانس كے چينل نمبر ۲ سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ صہيونی حكومت ايران پر حملہ كرنے كی طاقت نہیں ركھتی اور ملت ايران صہيونی حكومت كی دھمكيوں كو گیڈر بھبكياں سمجھتی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ايرانی صدارتی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ڈاكٹر محمود احمدی نژاد نے فرانس كے چينل نمبر ۲ سے گفتگو كے دوران نيويارك میں اقوام متحدہ میں اپنی شركت كے بارے میں كیے گئے سوال كے جواب میں كہا ہے كہ اقوام متحدہ ايك عالمی ادارہ ہے اور اس میں دنيا كے اہم مسائل پر مختلف ممالك كی نشستیں منعقد ہوتی ہیں اور ملت ايران كی نمائندگی كرتے ہوئے میں بھی اس نشست میں دنيا كے موجودہ مسائل اور ان كے راہ حل كی وضاحت كروں گا۔ ايرانی صدر نےامريكی صدراوباما سے ملاقات كے احتمال كے بارے میں پوچھے گئے سوال كا جواب ديتے ہوئے كہا كہ ملك ايران اپنے آپ كو تمام ملتوں كا دوست قرار ديتا ہے اور جو بھی سچے دل سے ملت ايران كی طرف دوستی كا ہاتھ بڑھائے گا اسے مثبت جواب ملے گا۔
احمدی نژاد نے صہيونی حكومت سے گفتگو كے بارے میں پوچھے گئے سوال كے جواب میں كہا كہ ہم صہيونی حكومت كو تسليم نہیں كرتے اور اس حكومت سے گفتگو كرنے كی ضرورت نہیں ہے جس حكومت كی بنياد قتل و غارت، جنگ اور دہشت گردی پر قائم ہو ہم اسے كبھی بھی تسليم نہیں كرتے۔
ايرانی صدر نے ہولوكاسٹ كے بارے میں پوچھے گئے سوال كا جواب ديتے ہوئے كہا ہے كہ میں نے اس مسئلے كے بارے میں دو سوال كیے تھے ليكن افسوس سے كہنا پڑتا ہے كہ فرانسيسی اور يورپی سياستدان ان سوالوں كا جواب دينے سے كتراتے ہیں۔ میں نے پوچھا تھا كہ ہولوكاسٹ كہاں واقع ہوا ہے؟ اور كن لوگوں نے اسے ايجاد كيا تھا اور یہ كہ كيا ہولوكاسٹ يورپی حكومتوں نے ايجاد كيا تھا يا فلسطينيوں نے؟ اگر يورپی حكومتوں نے اسے ايجاد كيا تھا تو فلسطينی عوام كيوں اس كا تاوان ادا كرے۔ یہ ايسے سوالات ہیں جن كا جواب نہیں ديا گيا ہے۔
ڈاكٹر احمدی نژاد نے كہا كہ يورپی سياستدان اس سوال كا جواب دينے سے كتراتے ہیں اور اگر فرانسيسی حكومت كا دل صہيونيوں پر كڑھتا ہے تو انہیں اپنے ملك میں زمين مہيا كيوں نہیں كرتے يورپی حكومتیں جس طرح چاہیں انہیں بسائیں ليكن دوسروں كی سرزمين انہیں دينے كا حق نہیں ركھتیں۔
ايرانی صدر نے واضح كہا كہ ہمیں حق كی بات كرنا چاہیے اور مشكلات كا بنيادی راہ حل حقيقت كی طرف بازگشت ہے اور حقيقت كو چھپانے سے مشكلات حل نہیں ہو سكتیں۔ انہوں نے كہا كہ اس وقت فلسطين میں ہر روز بے گناہ انسان مارے جاتے ہیں اور ۵۰ لاكھ فلسطينی پناہ گزين ہیں اور كئی افراد جيلوں میں ہیں اور دو سال سے ۱۰ لاكھ سے زائد افراد غزہ كی پٹی میں محصور ہیں نہ ان كے پاس غذا ہے نہ میڈيكل كی سہوليات ہمارا سوال یہ ہے كہ انہیں كس جرم و كی سزا مل رہی ہے؟
انہوں نے كہا كہ كوئی بھی منطقی انسان اس فيصلے كو قبول نہیں كرتا ہے كہ يورپی ممالك كے ۷۰ سال پہلے كے مظالم كا تاوان فلسطين كے مظلوم اور بے گناہ افراد ادا كریں جبكہ يورپی ممالك نے خود كہا ہے كہ یہ مظالم رونما ہوئے ہیں اور ان كا انكار كرنے والوں كو جيل میں بھيج ديتے ہیں۔
انہوں نے كہا كہ صہيونی حكومت كواپنی بقاء كے لئے جنگ اور قتل عام كی ضرورت ہے كيونكہ یہ حكومت منطق سے عاری ہے۔
ايرانی صدر نے ايران كے ایٹمی پروگرام كے بارے میں پوچھے گئے سوال كے جواب میں كہا كہ iAE نے اپنی رپورٹ میں واضح كہا ہے كہ ايران كے ایٹمی اسلحہ بنانے پر كوئی دليل موجود نہیں ہے اور اس موضوع كو اس ادارے كی متعدد اور سركاری رپورٹس میں شائع كيا گيا ہے ايرانی صدر نے اسلامی جمہوریہ ايران كے خلاف ساركوزی اور فرانس كے سخت موقف كے بارے میں پوچھے گئےسوال كے جواب میں كہا ہے كہ ہم فرانس كے ساتھ اچھے تعلقات كے خواہاں ہیں ليكن اس پر اصرار نہیں كرتے اور ساركوزی یہ مت سمجھیں كہ ملت ايران كو ان كی ضرورت ہے۔ ہم ايك عظيم اور ترقی يافتہ ملت ہیں اور ہم اپنا نظام چلانے كی قدرت ركھتے ہیں اور ساركوزی كا موقف ملت ايران كے نقصان سے زيادہ فرانسيسی عوام كے نقصان میں ہے ميرے خيال كے مطابق فرانسيسی حكومت كا دوسروں كی پيروی كرنا فرانسيسی عوام كی شان كے خلاف ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ساركوزی كا موقف اگر قانون اور حق كے دائرے كے اندر ہو تو قابل احترام ہے ليكن اگر غير قانونی اور ناحق ہو تو ہمارے لئے اس كی كوئی قيمت نہیں ہے۔
ڈاكٹر احمدی نژاد نے صہيونی حكومت كی ايران كے خلاف دھمكيوں كے جواب میں كہا ہے كہ اس قسم كی دھمكيوں پر ساركوزی كيوں خاموش ہیں كيا ايران اقوام متحدہ كا ركن نہیں ہے اور ايك مستقل ملك نہیں ہے پس ايك مستقل ملك كو دی جانے والی دھمكيوں كے مقابلے میں ساركوزی كيوں رد عمل كا اظہار نہیں كرتے ان دونوں حكومتوں كے درميان كيا ارتباط ہے كہ ساركوزی خاموش ہیں؟
انہوں نے كہا كہ البتہ صہيونی حكومت میں اتنی جرات نہیں ہے كہ وہ ايران كو دھمكی دے سكے ۔ملت ايران صہيونی حكومت كی دھمكيوں كو گیڈربھبكياں سمجھتی ہے ہم اپنا دفاع كرنا جانتے ہیں اور ہر قسم كی دھمكی كا منہ توڑ جواب دیں گے۔
احمدی نژاد نے ايران كے حالیہ صدارتی اليكشن اور اپوزيشن كے موقف كے بارے میں پوچھے گئے سوال كے جواب میں كہا ہے كہ ايران میں مكمل آزادی موجود ہے اور افراد قانون كے دائرے كے اندر رہ كر اپنے نقطہ نظر كو پيش كرتےہیں۔ اليكشن كے معاملات میں بھی قانون حاكم ہے اور كوئی مشكل نہیں ہے اور افراد اپنے نقطہ نظر كو بيان كر سكتے ہیں البتہ مجھے انتہائی افسوس ہے كہ كچھ لوگوں جيسے امريكی میڈيا، بی بی سی فارسی اور فرانسيسی وزير خارجہ نے لوگوں كو ايران میں حالات خراب پر اكسايا ہے جس كی وجہ سے ہمارے بہت سے ہم وطنوں كو نقصان كو پہنچا ہے۔
ايرانی صدر نے واضح كيا كہ ايرانی گورنمنٹ علاقے اور خطے كی قانونی اور جائز گورنمنٹ ہے اور ايران كی اكثريت اس كی حمايت كرتی ہے۔
انہوں نے ندا آقا سلطان كے قتل كے بارے میں پوچھے گئے سوال كے جواب میں كہا ہے ندا آقا سلطان كی داستان ايك مشكوك داستان ہے اور حالات كو خراب كرنے والے ملكی اور غير ملكی افراد كو اس كاجواب دينا چاہیے۔ انہوں نے كہا كہ اسی قسم كا ايك واقعہ وينزويلا میں بھی رونما ہے جو اس بات كی عكاسی كرتا ہے كہ اس سلسلے میں ڈرامہ كھيلا گيا ہے۔
ايرانی صدر نے جرمنی كی عدالت میں ايك مسلمان عورت كے قتل كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ جرمنی كی عدالت كہ جسے ايك امن كا گہوارہ ہونا چاہیے میں ايك خاتون كو چاقو كے مسلسل وار كر كے قتل كر ديا جاتا ہے اور ايك صحافی ہونے كے اعتبار سے كيا آپ كہہ سكتے ہیں كہ جناب كوشنر كا موقف كيا تھا؟ اس وقت دوغلی پاليسيوں كا دور ختم ہو چكا ہے۔
ايرانی صدر نے ايران كے حالیہ خراب حالات میں ايك فرانسيسی خاتون كے بارے میں پوچھے گئے سوال كے بارے میں كہا كہ میں جج نہیں ہوں اور عدالت قانون كے مطابق اس خاتون كے جرم كی سزا معين كرے گی۔
انہوں نے "ريس" كے لئے معافی طلب كرنے كے بارے میں پوچھے گئے سوال كے جواب میں كہا كہ كس دليل كی بنا پر میں اس معافی كا مطالبہ كروں جبكہ كئی سالوں سے ہمارے ايرانی ہم وطن فرانس كی جيلوں میں پڑے ہوئے ہیں ليكن افسوس سے كہنا پڑتا ہے كہ فرانسيسی حكومت نے ان قيديوں كی امداد كے لئے كوئی اقدام نہیں كيا ہے میں چاہتا ہوں كہ دنيا كے جس كونے میں بھی لوگ جيلوں میں ہیں انہیں رہا ہونا چاہیے۔
468549