سياسی گروپ: ايرانی صدر نے نيويارك كی طرف روانہ ہونے سے قبل صحافيوں كے اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس نشست میں مختلف عالمی مسائل كے بارے میں اسلامی جمہوریہ ايران كے نقطہ نظر كو بيان كيا جائے گا اور ہمارا عقيدہ ہے كہ خدائے واحد ويكتا كی عبادت كی ترويج كے ذريعے ہی دنيا میں صلح اور دوستی قائم ہو سكتی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے صدارتی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ محمود احمدی نژاد نے نيويارك روانہ ہونے سے پہلے تہران میں صحافيوں كے سوالات كے جواب میں كہا ہے كہ اس نشست میں دنيا كے مہم ترين مسائل اور سياسی اور معاشی ميدان میں مشكلات اور چيلنجز كو بيان كيا جائے گا۔
انہوں نے كہا ہے كہ اقوام متحدہ میں وہ اپنی تقرير كے ذريعے دنيا كے موجودہ مسائل كو بيان كریں گے اور اسلامی جمہوریہ ايران دنيا كو درپيش مسائل كے بارے میں اپنے نقطہ نظر كو بيان كرے گا۔
احمدی نژاد نے مزيد كہا كہ اس سفر كے دوران وہ مختلف ممالك كے سربراہوں، امريكہ میں مقيم ايرانی دانشوروں اور مختلف امريكی اور ايرانی اساتذہ اور ماہرين سے ملاقات كریں گے۔
468259