ٓيت اللہ ہاشمی شاہرودی كی شركت سے جامعۃ المصطفی العالمیہ كے تعليمی سال كا آغاز

IQNA

ٓيت اللہ ہاشمی شاہرودی كی شركت سے جامعۃ المصطفی العالمیہ كے تعليمی سال كا آغاز

فكر گروپ: جامعۃ المصطفی العالمیہ كا تعليمی سال ۲۶ ستمبر بروز ہفتہ كو شروع ہو رہا ہے جس كی افتتاحی تقريب میں آيت اللہ ہاشمی شاہرودی خطاب كریں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے جامعۃ المصطفی العالمیہ كے تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس پروگرام میں مراجع عظام كے نمائندے، ملكی اور صوبائی حكام اور ايرانی اور غير ايرانی اساتذہ اور طلباء شركت كریں گے یہ پروگرام ميدان جہاد میں واقع مدرسہ امام خمينی(رح) میں صبح ۹ بجے شروع ہو گا۔
ياد رہے كہ جامعۃ المصطفی العالمیہ كی علمی سرگرميوں كا آغاز ۲۳ ستمبر كو ہو چكا ہے ليكن اس كی افتتاحی تقريب ۲۶ ستمبر كو منعقد ہو گی جس میں جامعۃ المصطفی العالمیہ كے مایہ ناز اساتذہ اور طلباء كی حوصلہ افزائی كی جائے گی۔
468700