بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ابوذر ابراہيمی تركمان نے ماسكو كی اسلامی يونيورسٹی كی وزٹ كرتے ہوئے اس يونيورسٹی كے سربراہ "مراد مرتضين" سے ملاقات كی ہے۔
ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر نے اپنی اس وزٹ كے دوران ماسكو كی اسلامی يونيورسٹی كے اسٹوڈنٹس كے اجتماع میں "اسلام میں علم كا مقام ومنزلت" كے موضوع پر تقرير كی ہے۔
انہوں نے اپنی تقرير میں كہا كہ قرآن كريم میں علم كی اہميت كو اس طرح بيان كيا گيا ہے كہ اس الہی كتاب كی پہلی سورہ كا آغاز "اقراء" يعنی" پڑھو" سے ہوا ہے۔
468653