بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "مفكرۃ الاسلام" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسرائيل كے عبرانی زبان كے روزنامہ "معاريو" نے ۲۳ ستمبر كو "آریہ الداد" سائٹ پر مسلمانوں كی ايك جماعت كے اليكٹرانك حملے كی خبر ديتے ہوئے لكھا ہے كہ مسلمان ہيكروں نے اس سائٹ كو ہيك كرنے كے بعد اس پر دھمكی آميز پيغامات لكھ ديئے ہیں۔
اس روزنامہ نے لكھا ہے كہ مسلمان ہيكروں نے اس سائٹ كو مكمل طور پر ہيك كر ليا ہے اور اس پر اسرائيل مخالف نعرے اور پيغامات لكھ ديئے ہیں۔
آریہ الداد اسرائيلی پارليمنٹ كا شدت پسند ركن ہونے كے ساتھ ساتھ مقبوضہ فلسطين میں یہودی بستيوں كی تعمير میں توسيع اور مسجد الاقصی كے اسلامی مقامات كے انہدام كا حامی ہے۔
ياد رہے كہ آریہ الداد نے قدس شريف میں اسلام مخالف فلم " فتنہ" كے بنانے میں ميزبانی كی تھی اور ہالينڈ كے شدت پسند ركن كے ساتھ ايك مشتركہ كانفرنس میں اسلام كو نفرت آميز، شدت پسند اور دہشت گرد مذہب قرار ديا تھا۔
468894