تنزانیہ كی مسلمان خواتين كی انجمن، علمی سرگرميوں كا مركز ہے

IQNA

تنزانیہ كی مسلمان خواتين كی انجمن، علمی سرگرميوں كا مركز ہے

فكرونظر گروپ: باكاتا سے وابستہ تنزانیہ كی مسلمان خواتين كی انجمن كی سربراہ عائشہ سرور نے اس انجمن كی میڈيكل اور اقتصادی علوم كی سرگرميوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے اس انجمن كو خواتين كی علمی سرگرميوں كا مركز قرار ديا ہے۔
عائشہ سرور نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے نامہ نگار سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ تنزانیہ میں مسلمان خواتين كی انجمن كی تاسيس كا مقصد، علمی، میڈيكل اور اقتصادی ميدان میں مسلمان خواتين كی سرگرميون كو وسعت دينا ہے۔
انہوں نے ماہ مبارك رمضان میں تنزانیہ میں قرآنی مقابلوں كے بارے میں كہا ہے كہ یہ مہينہ قرآن كا مہينہ ہے اور ہم اس ملك كے مختلف شہروں میں اس قسم كے مقابلوں كو منعقد كر كے تنزانیہ كی جوان نسل كو اسلامی اور قرآنی سرگرميوں كا شوق دلانا چاہتے ہیں۔ عائشہ سرور نے مزيد كہا ہے كہ آجكل كے جوان قرآن اور اسلام سے دور ہو چكے ہیں اور مجھے اميد ہے كہ اس قسم كے مقابلوں كے انعقاد كے ذريعے انہیں اسلام اور قرآن كريم كی طرف جذب كيا جا سكتا ہے۔
468667