بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق علامہ سيد محمد حسين فضل اللہ نے لبنان كے وزير زراعت ايلی اسكاف سے ملاقات كے دوران لبنان كے سياسی و معاشی حالات كے ساتھ ساتھ لبنانی حكومت كے بحران كے عوام پر اثرات كے بارے میں بحث و گفتگو كی ہے۔
علامہ فضل اللہ نے مزيد كہا ہے كہ لبنان كےاندرونی حالات انتہائی پيچيدہ ہو چكے ہیں جن كو فی الفور حل كرنا چاہیے۔
انہوں نے لبنانی عوام سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اس ملك كے سياسی، معاشی اور سماجی مسائل كو حل كرنے اور ملك كو درپيش چيلنجز كا مقابلہ كرنے كے لئے سعی وكوشش كریں۔
469332