قدس كے اسلامی تشخص كی خاطر اردن كا يونيسكو سے تعاون

IQNA

قدس كے اسلامی تشخص كی خاطر اردن كا يونيسكو سے تعاون

سياسی وسماجی گروپ: اردن كے وزير خارجہ نے قدس كے اسلامی تشخص كو برقرار ركھنے كے لئے يونيسكو سے تعاون كریں كا اعلان كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ۲۵ ستمبر كو نيويارك میں اقوام متحدہ كے ۶۴ ویں اجلاس كے بعد اردن كے وزير خارجہ ناصر جودہ نے كہا ہے كہ قدس شريف كے تشخص كو تبديل كرنے كی اسرائيلی كوششوں كو روكنے كے لئے حكومت اردن بہت اہم ڈپلومیٹك اقدامات كر رہی ہے۔
جودہ نے تمام مسلمانوں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ قدس شريف كے تشخص كو برقرار ركھنے كے لئے يونيسكو سے تعاون كریں انہوں نے آخر میں كہا كہ غزہ میں دالخراش واقعات اور خطے میں ملت فلسطين كی مشكلات سے چشم پوشی اورصہيونی حكومت كے ظالمانہ محاصرہ كے مقابلے میں خاموش رہنا چاہیے درست نہیں ہے۔
469672