امام موسی صدر كو رہا كرو

IQNA

امام موسی صدر كو رہا كرو

اعزازی نامہ نگار/حسين بہرامی: اقوام متحدہ میں قزافی كی تقرير كے دوران نيويارك میں مقيم بعض لبنانيوں احتجاج كرتے ہوئے ليبيا كی جيلوں سےامام موسی صدر كی رہائی كا مطالبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطاب اقوام متحدہ میں ليبيا كے رہنما معمر قزافی كی تقرير كے دوران نيويارك میںمقيم بعض لبنانيوں نے اقوام متحدہ كے سامنے اجتماع كرتے ہوئے ۱۹۷۹ء میں امام موسی صدر اور ان كےدو ساتھيوں كے اغواء كرنے كے جرم میں قزافی كو گرفتار كرنے كا مطالبہ كيا ہے ۔
انہوں نے اس اجتماع میں تيس سال پہلے امام موسی صدر كو اغواء كرنے كے بارے میں قذافی كو لبنانی عدالتوں میں پيش كرنے كا مطالبہ كيا ہے تاكہ امام موسی صدر كو اغواء كرنے كے جرم میں انہیں سزا دی جائے۔
ياد رہے كہ تيس سال قبل امام موسی صدر اور ان كے ہمراہ شيخ محمد يعقوب اور لبنانی نامہ نگار عباس بدرالدين كو ليبيا كی فورسز نے اغواء كر ليا تھا اور ابھی تك ان كی كوئی خبر نہیں ہے۔
469851