ايرانی صدر اور اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی ملاقات میں فلسطين كے حالیہ حالات كا جائزہ ليا گيا

IQNA

ايرانی صدر اور اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل كی ملاقات میں فلسطين كے حالیہ حالات كا جائزہ ليا گيا

سياسی گروپ: اسلامی جمہوریہ ايران كے صدر اور اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل نے علاقائی اور بين الاقوامی مسائل بالخصوص مسئلہ فلسطين كے بارے میں تبادلہ خيال كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے صدراتی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ڈاكٹر محمود احمدی نژاد نے اس ملاقات میں اقوام متحدہ كی اہم اور سرفہرست ذمہ داريوں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس ادارے كو ملت مظلوم فلسطين كے حقوق پر خصوصی توجہ اور دنيا كی مشكلات كو حل كرنے كی ضرورت پر زور ديناچا ہئیے۔
اسلامی جمہوریہ ايران كے صدر نے بين الاقوامی مسائل میں اقوام متحدہ كی ذمہ داريوں كو اہم قرار ديتے ہوئے كہا كہ مسئلہ فلسطين اور مشرق وسطی كےديگر مسائل ايسے ہیں كہ جن پر خصوصی توجہ كی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ كےسيكرٹری جنرل "بان كی مون" نے اقوام متحدہ كے ۶۴ویں اجلاس میں احمدی نژاد كی شركت كی قدردانی كرتے ہوئے اقوام متحدہ سے ايران كے ساتھ تعاون كا مطالبہ كيا ہے اور اس وقت علاقائی اور بين الاقوامی مسائل كے حل كے لئے اسلامی جمہوریہ ايران بہت اہم كردار ادا كر سكتا ہے۔
469810